عالمی نمائش دبئی ایکسپو2020 ملتوی

عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 ایک سال کیلیے ملتوی کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق اب یہ نمائش ایکسپو دبئی کے ہی ٹائٹل سے یکم اکتوبر 2021 میں منعقد کی جائیگی
ملتوی کرنے کا اقدام کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق ایکسپو عالمی نمائشوں کے بین الاقوامی ادارے نے جس کا مرکزی دفتر فرانسیسی شہر پیرس میں ہے کہا ہے کہ ایکسپو دبئی 2020 کے ملتوی کرنے کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کیا گیا ہے-
ادارے کے سیکریٹری جنرل دیمتری ایس کیر کینٹیس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی وبا کے باعث ایسا فیصلہ لیا گیا ہے اور اسی باعث نمائش ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں