محکمہ الجوازات میں داخلہ پیشگی اجازت سے مشروط

سعودی عرب کے محکمہ الجوازات (پاسپورٹ) نے اپنے بیان میں بتایا کہ مملکت بھر میں پاسپورٹ کے مراکز کھل چکے ہیں لیکن مکۃ المکرمۃ سٹی کا مکتب نہیں کھلے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ الجوازات نے بتایا ہے کہ ’تمام مراکز شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے کھل چکے ہیں لیکن دفاترمیں کام کے سلسلے میں آنے والوں کو پیشگی وقت لینا ہوگا‘۔

’تمام حضرات کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے کاموں کیلیے ابشر ایپ کے ذریعہ آن لائن انجام دیں اور ادارے کے دفاتر سے انتہائی ضروری حالت میں ہی رابطہ کریں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ آن لائن ذریعے سے جہاں کہیں معاملہ انجام دینے میں دقت محسوس کی جائے تو ابشر ایپ سے پیشگی وقت کی سہولت موجود ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں