مزدور کے ساتھ کھڑے ہیں- قمر زمان کائرہ

یپلز پارٹی کے سینئر رہنما  قمرزمان کائرہ  نے کہا ہے کہ اےپی سی میں فیصلہ ہوا ہم اپنے مزدوروں کےساتھ کھڑےہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے زیر اہتمام  اےپی سی ،شرکا کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  قمرزمان کائرہ  نے کہا کہ یہ ٹیکس ریونیو کےاہداف پورےنہیں کرسکے اب  کوروناکے پیچھے چھپ رہےہیں۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آگ سے نہ کھیلا جائے اور این ایف سی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے جبکہ یہ بروقت فیصلےنہیں کرتے ان کے پاس کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ آج قوم پوچھتی ہے آپ نے 20 ماہ اسٹیل ملز کا بورڈکیوں نہیں بنایا، آج اسٹیل ملز کےملازمین اسدعمر کو ان کا وعدہ یاد کرارہے ہیں۔

اپنے بیان میں قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اےپی سی میں فیصلہ ہوا ہم اپنے مزدوروں کےساتھ کھڑےہوں گے اور ہم اسٹیل ملزکو بیچنےنہیں دیں گے۔

صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ اے پی سی نے تجویز دی کہ ملکی سطح پر بھی قومی اےپی سی کا انعقاد کیا جائے کیونکہ وفاقی حکومت صرف سندھ سےنہیں پنجاب سے بھی زیادتی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں