شیخ رشید بھی کورونا کے ہتھے چڑھ گئے، ٹیسٹ پازیٹو

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں لیکن ان کے پرسنل سیکرٹری کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو پازیٹو آیا ہے جس کے بعد وہ آئسولیٹ ہو گئے ہیں اور طبی ہدایات کے تحت 14 دن قرنطینہ کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ 7 دن کے بعد وہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں