امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتا

امریکی ایئر فورس کا ایف 15 جنگی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جبکہ طیارے میں سوار پائلٹ لاپتا ہوگیا ہے- گرنے والے جہاز کے ملبے اور پائلٹ کی تلاش جاری ہے-

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر سفوک سے اڑنے والا امریکی فضائیہ کا طیارہ بحیرہ شمال میں میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں ایک پائلٹ سوار تھا جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاحال پائلٹ کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا-

 واضح رہے ایف 15 کا شمار جدید ترین جنگی جہازوں میں ہوتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں