انڈین اور چینی فوج میں خونریز تصادم

انڈین علاقے لداخ کی وادی گالون میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان سرحدی جھڑپ ہوئی ہے۔
چین اور انڈیا کے درمیان سرحد پر کم از کم تین مقامات پر تقریباً ایک ماہ سے کشیدہ صورت حال تھی۔
انڈین گورنمنٹ کے مطابق یہ جھڑپ وادی گالون بارڈر پر فوجوں کی واپسی کے وقت ہوئی ہے۔
بھارت کا کہنا ہے کہ سوموار کو لداخ میں سرحد پر واقع وادی گالون میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے ایک کرنل اور دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ وسری جانب چین نے انڈیا پر متنازع سرحد کو پار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں