پاکستان میں کورونا متاثرین میں ایک بار پھر تیزی

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں کچھ دنوں میں کمی کے بعد اب پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- حالیہ اعدادوشمار کے کو دیکھا جائے تو کورونا ایک بار پھر سرعت سے پھیل رہا ہے اور مریضوں کی تعداد کے حوالےسے پاکستان 12 ویں نمبرپرآ گیا ہے- عوام بھی ایس و پیز پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ہیں-

ملک بھی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 3602 رپورٹ ہوئے ہیں- اسی طرح اس جان لیوا وباء کے ہاتھوں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اس اضافے کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 201ہو گئی ہے-

جبکہ مجموعی طور پر کورونا سے ہلاک متاثرین کی کا گراف 4 ہزار187 تک جا پہنچا ہے- حوصلہ افزا، خبر یہ ہے کہ اس وقت ملک میں 95 ہزار506 متاثرین اس وباء سے شفایاب بھی ہوچکےہیں-

صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ 80 ہزار487 ہوچکی ہے- جبکہ 1 ہزار 280 متاثرین ہلاک بھی ہوچکے ہیں-

،صوبہ پنجاب میں کی صورتحال کو دیکھا جائے تو اب تک 74 ہزار 305 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے مجموعی طور پر 1 ہزار 681 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں-

صوبہ خیبرپختونخواہ میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 392 ہے- اسی طرح اس آفت سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 928 ہوگئیں ہیں۔

دارلحکومت اسلام آباد میں اب تک 12 ہزار 399 کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریض اب تک سامنے آچکے ہیں- جبکہ 129 افراد اس مرض سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں،

صوبہ بلوچستان میں 10 ہزار 378 کورونا کیسز اب تک رپورٹ ہوچکے ہیں- یہاں اب تک 119 متاثرین اس مرض سے وفات پا چکے ہیں-

صوبہ گلگت بلتستان میں 1 ہزار 431 متاثرین سامنے آچکے ہیں وہیں اس سے 24 افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں-

آزاد کشمیرمیں کورونا کیسز کے اب تک 1 ہزار 33 متاثرین کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے- جبکہ اس بلا سے 31 متاثرین کی اموات بھی ہو چکی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں