یو اے ای میں مساجد کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے حکام نے کورونا وائرس کے باعث تقریبا 4 ماہ کی بندش کے بعد 30 فیصد گنجائش کے ساتھ یکم جولائی سے مساجد اور تمام دوسری عبادت گاہیں دوبارہ کو کھولنے کا اعلان کیا ہے-اس سے پہلے کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے-

یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے ادارے (وام) کے مطابق اس حالیہ فیصلے سے میں مرکزی شاہراہوں، انڈسٹریل مناطق، لیبر کیپمس، تجارتی مراکز اور پارکس میں موجود عبادت گاہیں فی الحال بند رہیں گیں۔
مساجد اور عبادت گاہیں کو دوبارہ کھولنے کا قدم ایسے وقت میں سامنے اٹھایا گیا ہے جب ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معمول کی طرف کاروبار زندگی کو کھولا جارہا ہے۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کی دفاتر واپسی کا بھی اعلان کیا تھا۔ اور مرحلہ وار تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر بلایا گیا تھا اور اب دفاتر میں 100 فیصد حاضری ممکن بنائی جاچکی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں