ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ، کمسن بچہ شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے ہے جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ شہید ہو گیا ہے- 

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی شادی کی ہے اور بلااشتعال شدید فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے لیپا سیکٹر پر واقع سول آبادی کو نشانہ بنایا جس سے تلواری گاؤں کا ایک کمسن بچہ شہید ہوگیا ہے- 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج  نے مارٹر گولے اور آرٹلری بھی استعمال کیے اور جان بوجھ کر نہتی آبادیوں اور گھروں کو نشانہ بنایا ادارے نے مزید بتایا کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے- 

 واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے 21 جون کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک 13 سالہ بچی شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے- 

اپنا تبصرہ بھیجیں