پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بارے غور شروع

پاکستانی عوام اور حزب اختلاف کی جانب سے شدید احتجاج اور غم و غصے کے بعد حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بارے غور کرنا شروع کر دیا ہے پرائم منسٹر آفس کے ذرائع کے مطابق ذمہ داران کو پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لٹر کمی کے بارے ہدایت دی گئی ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کی جا رہی ہے-

پرائم منسٹر آفس کے مطابق وزارت خزانہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے ہے کہ لیوی اور ٹیکس میں مناسب ردو بدل کے بعد بعد پٹرولیم مصنوعات میں میں کچھ کمی کی جائے جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائے اور پٹرول کی ہر جگہ دستیابی یقینی بنائی جائے-  

واضح رہے کہ اس سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پیٹرول نایاب ہوگیا تھا اور عوام لمبی قطاریں لگائے فلنگ سٹیشنز پر تیل کے لیے مارے مارے پھر رہے تھے-

جس کے بعد حکومت نے نے ماہ جولائی آغاز سے چار دن قبر ہیں تیل مصنوعات میں 25 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا- نرخوں میں اضافے کے بعد پٹرول بھی حیرت انگیز طور پر دستیاب ہوگیا تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں