کارکنان سے دھوپ میں کام لینے کی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ

مملکت سعودی عرب میں ورکرز سے دھوپ میں کام لینے کی 450 خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ہیں اس سے پہلے جون کے وسط میں سعودی حکام نے کارکنان سے دوپہر بارہ سے تین بجے کے درمیان کارکنان سے کام لینے کی آ جروں پر پابندی لگا دی تھی- 

خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کارکنان سے شدید گرمی اور دھوپ میں کام لینے کی خلاف ورزیاں تفتیشی ٹیموں اور وزات ہیومن ریورس و سوشل ڈویلپمنٹ نے ریکارڈ کی ہیں- 

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی آجر اپنے کارکنان سے دوپہر کے اوقات میں دھوپ میں کام نہیں لے سکتا اور اس سلسلے میں منسٹری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے- 

تفصیلات کے مطابق ادارے نے شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ایسی خلاف ورزیوں کو ادارے کی اپلیکیشن پر رپورٹ کریں یا ہیلپ لائن نمبر 19911 پر اپنی شکایت درج کروائیں- 

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکام نے مزدوروں کی صحت و سلامتی کو مقدم  رکھتے ہوئے یہ پابندی عائد کی تھی جبکہ کسی ایمرجنسی، انسپیکشن، اصلاح و مرمت یا ہنگامی حالت میں کام کو ادارے کی اجازت سے مشروط کیا تھا- 

اپنا تبصرہ بھیجیں