پاکستان میں کورونا سے شفایاب افراد مریضوں سے بڑھ گئے

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اگرچہ کچھ دنوں سے کمی دیکھی جارہی ہے لیکن اب بھی مزید نئے متاثرین رپورٹ ہو رہے ہیں اور حالیہ اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو مجموعی کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 364 تک جا پہنچے ہیں اور کورونا کی جان لیوا وباء سے 4 ہزار 621 افراد کی اموات اب تک ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ چار جولائی تک پاکستان بھر میں ایک ہزار 509 نئے متاثرین رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ ایک دن میں ملک بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 479 مریض کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں شفایاب افراد کی تعداد بڑھنے کی امید ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں