تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھلیں گے

حکومت پاکستان نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے بارے میں بڑا فیصلہ لیا ہے اس فیصلے کی روشنی میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں محکمہ صحت کے ریلیز کردہ پروٹوکولز کے مطابق کھلولا جائے گا-

 آج کے اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا بین الصوبائی رابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سب صوبوں نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز کی حمایت کی- 

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کو کھولنے سے پہلے ملک بھر میں کرونا وائرس کی مجموعی صورتحال کو بھی مد نظر رکھا جائے گا اور اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے- 

ذرائع کے مطابق ستمبر سے پہلے دو مزید اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں میں مزید سفارشات مرتب کی جائیں گی اور تجویز کردہ ایس او پیز کے تحت امتحانات منعقد کرنے کی اجازت بھی دی جائے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں