دبئی آج سے سیاحوں کیلیے کھل گیا-

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سیاحوں کے لیے کھل گئی- حکام کے مطابق ریاست دبئی 7 جولائی سے سیاحوں کا استقبال کر رہی ہے- 

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ میگا سٹی دبئی 7 جولائی سے سیاحوں کو خوش آمدید کہے گی ٹورسٹس کے لیے دبئی وزٹ کی کوئی عمر قید نہیں رکھی گئی  تاہم اس سلسلے میں کچھ گذارشات مرتب کی گئی ہیں- 

سیاحوں کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ وزٹ سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں ویزا کی ضرورت ہے یا نہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیشگی ریٹرن ٹکٹ بھی بک کروانی ہوگی-  کرونا پازیٹو ہونے کے صورت میں تمام اخراجات خود برداشت کرنے ہونگے- جہاز  میں سوار ہونے سے 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے- 

پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دبئی ایئرپورٹ پر بھی مہیا کی جائے گی تاہم رزلٹ آنے تک ٹورسٹ کو ائسولیشن میں رہنا ہوگا- ٹیسٹ نفی کی صورت میں سیاح دبئی میں گھوم پھر سکتا ہے لیکن ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں قرنطینہ اور علاج معالجہ لازم قرار دیا گیا ہے- 

یاد رہے کہ دبئی کی پرچم بردار امارات ایئرلائن اور فلائی دبئی دنیا کے 80 ممالک کے لئے اپنی پروازیں بحال کر چکی ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں