مکۃ المکرمۃ: ملازمین کورونا پازیٹو، بنک و شاپنگ مال سیل

مملکت سعودی عرب کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق مقدس شہر مکہ المکرمہ میں میں ایک بڑے شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مول ملازمین  میں کرونا وائرس کی رپورٹ پازیٹو پائی گئی تھی- 

سعودی نیوز ایجنسی سبق کے مطابق مکۃ المکرمہ کے العزیزیہ محلے میں واقع  شاپنگ مال کو بند کیا گیا ہے اور انتظامیہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مول کو سینیٹائزر کرنے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے- 

اسی طرح مکۃ المکرمہ ہی میں واقع ایک مشہور بینک کی برانچ کو بھی بند کیا گیا ہے جس کے ایک ملازم میں کرونا وائرس پایا گیا تھا کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ملازمین کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بینک وزٹ کرنے والے گاہکوں کو بھی احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے- 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی مملکت سعودی عرب نے تقریبا چار ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ کاروبار زندگی کھولنے کی اجازت دی تھی- اس سے پہلے ملک بھر میں کرونا وائرس کے 223,327  مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے 2,100 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں- 

اپنا تبصرہ بھیجیں