پاکستان میں آج کورونا سے مزید 26 اموات

پاکستان بھر میں آج کرونا سے مزید 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھی میں ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 5,059 ہوگئی ہے اسی طرح مزید نئے متاثرین رپورٹ ہونے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 243,600 تک جا پہنچی ہے۔ تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان عالمی متاثرین میں گیارہویں نمبر پر آگیا ہے-

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 1973، صوبہ سندھ میں 1678 اور صوبہ خیبر پختونخوا میں 1064 متاثرین موت کے منہ میں جاچکے ہیں اسی طرح دارلحکومت اسلام آباد میں 147، صوبہ بلوچستان میں 126 ، آزاد کشمیر میں 42 اور صوبہ گلگت بلتستان میں 35 مریض کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں