وینٹی لیٹرز پر 28 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں- اسد عمر

پاکستان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اورخصوصی اقدامات کے وزیر اور انسداد کورونا ٹاسک فورس کے انچارج اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 20 جون کے بعد یعنی تقریبا گذشتہ 3 ہفتوں میں کرونا وائرس کے ایسے متاثرین کی مجموعی تعداد میں 28 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جو کہ وینٹی لیٹرز اور آکسیجن پر تھے۔ اس حوصلہ افزاء صورتحال کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ میں کمی آنے کی امید ہے-

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران کے بولڈ اقدامات، سمارٹ لاک ڈاون، دکانوں کی انتظامی کاروائی اور عوام کے بہتر طرز عمل کی وجہ سے یہ ہمیں اللہ نے یہ کامیابی عطا کی ہے۔

جبکہ کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی صورتحال کو دیکھا جائے تو پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5124 تک جا پہنچی ہے۔

حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ سپیشل انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے آج 11 جولائی کو جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ روز تک ملک بھر میں کووڈ 19 کے 23,571 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں