دنیا کے کونسے ممالک ہیں جہاں کورونا سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی؟

دسمبر 2019 میں میں نمودار ہونے والا کرونا وائرس عالمی وباء کی شکل میں ایسا نمودار ہوا کہ ساری دنیا کو مفلوج کرکے رکھ دیا اور دنیا کے بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک بھی اس بلاء کے ہاتھوں بے بس نظر آئے اور اربوں ڈالر کی معیشت کو اس مہلک وائرس نے ایسا جکڑا کہ لوگوں کو کھانے کے لالے پڑ گئے-

تازہ اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 12,864,137  متاثرین سامنے آ چکے ہیں اور اس موذی بیماری نے 568,055 لوگوں کو ہلاک بھی کر دیا ہے لیکن وہیں کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں کووڈ 19 سے ایک بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے-

ان خوش قسمت ممالک، ریاستوں اور خودمختار جزیروں کی فہرست میں  یہ نام بتائے جارہے ہیں- مشہور امریکی جامعہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق ان ممالک میں ویتنام، یوگینڈا، مشرقی تیمور، سیشلز، بھوٹان، کمبوڈیا، ڈومینیکا، ایریٹریا، فجی، گرینیڈا، ہولی سی، لاؤس، منگولیا، پاپوا نیو گینی، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا شامل ہیں- ان ممالک میں کورونا وائرس کے متاثرین بھی بہٹ تھوڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں تاہم مقامی حکومتوں کی بروقت کاروائی اور عوامی شعور کے باعث کورونا اپنے عروج پر نہیں پہنچ سکا-

اپنا تبصرہ بھیجیں