ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے پیسنجر کو موبائل استعمال پر جرمانہ؟

سعودی محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ ٹریفک کا نظام ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کو سیل فون استعمال کرنے پر جرمانہ چارج نہیں کرتا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر محکمہ ٹریفک کے سرکاری اکاؤنٹ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ادارے کا کہنا تھا کہ فرنٹ سیٹ والے پیسنجر پر حفاظتی بیلٹ کا باندھنا لازم ہے-

تصویر بشکریہ ان سشلیش

اس سے پہلے محکمے سے سوال کیا گیا تھا کہ ڈرائیور کے ساتھ آگے بیٹھے مسافر کے لئے موبائل فون کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا تھا اور کیا اس کو خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: بیروت دھماکوں میں ترکش جہاز کا کیا ہاتھ ہے؟

ٹریفک پولیس نے یہ کہتے ہوئے سوال کا جواب دیا: ڈرائیور کے علاوہ گاڑی کے کسی مسافر کو موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ساھر سسٹم خلاف وزری ریکارڈ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں