ہمارے سینیٹرز کو بلا کرکہا جا رہاہےکہ پی ڈیا ایم کوووٹ نہ دیں۔ مریم نواز کا دعویٰ

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے کی دوڑ تیز ہوگئی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی کی سینیٹرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔
جمعہ ، 12 مارچ کو پارلیمنٹ کا ایوان بالا اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرے گا۔ حکومت نے موجودہ سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم نے اپنا وزن سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے پلڑے میں ڈال دیاہے جنہوں نے حال ہی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پر کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں