جہلم: چاقو کے حملے میں مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا زخمی ہوگئے

محمد علی مرزا تحصیل روڈ پر واقع اپنی تحقیقی اکیڈمی میں لیکچر دے رہے تھے کہ چھری سے لیس شخص نے ان پر حملہ کیا۔ علی کے مطابق ، اس شخص نے ان کی گردن کو زخمی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ تاہم ان کا بازو چاقو سے ٹکرا گیا۔
لیکچر میں شریک لوگ علی کی طرف بھاگے اور حملہ آور کو پکڑ لیا۔
علی مرزا کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا تھا اور ان کی حالت مستحکم ہونے کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا ۔ علی مرزا نے حملے کے خلاف سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔
حملہ آور کی شناخت شہزاد علی کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا ہے اور حملے کے مقصد کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں