صوبہ سندھ میں ہر ماہ کتے کے کاٹنے کے 16 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ:‘

سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم فراہمی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جامشورو سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
لاڑکانہ سے ملحقہ علاقوں میں بھی کتے کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہونے کی پاداش میں عدالت نے جمعرات کو رتوڈیرو سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی، سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی وومین ونگ کی سربراہ فریال تالپور کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کیےتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں