عدالت نے ایف آئی اے کو بابر اعظم کے خلاف مبینہ طور پر ہراساں کرنے سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعرات کو لاہور کی ایک عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراساں کرنے کے الزامات سے متعلق مقدمہ درج کریں۔
لاہور سیشن عدالت حمزہ مختار نامی خاتون کی دائر درخواست کی سماعت کررہی تھی ، اس دوران ایف آئی اے نے اس کیس سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق ، مختار نے الزام لگایا کہ کپتان نے اسے بلیک میل کیا تھا اور دھمکی دی تھی ، جس کے بعد اعظم کو طلب کیا گیا تھا۔ تاہم ، کرکٹر کی بجائے ان کے بھائی فیصل اعظم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں